حیدرآباد۔15۔دسمبر (ای میل) اسلامک ڈیولپمنٹ بنک جدہ کا 40واں اجلاس پیر16دسمبر کو ملیشیا کے دارالحکومت کولا لمپور میں گرانڈ حیات ہوٹل میں احمد محمد علی صدرآئی ڈی بی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں 56ممبر ممالک کے نمائندوں کے علاوہ نان ممبر ممالک کے نمائندے شریک رہیں گے۔ ہندوستان کی جانب سے نیشنل کنوینر جناب ظفرجاوید نمائندگی کریں گے۔ جناب ظفر جاوید نے بتایاکہ اس اجلاں میں چالیس سالہ کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا اور اگلے دس سال کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی پر غور کیاجائے گا۔ ہندوستان میں اسلامک ڈیولپمنٹ بنک کے تعاون سے سرگرمیوں کا
آغاز1984میں ہوا۔ اس کے تعاون سے کئی اہم ادارے وجود میں آئے اور کئی ادارے مستحکم ہوسکے۔ تاحال 400ادارے اس سے مستفید ہوچکے ہیں جبکہ مزید 28مسلم اداروں کو فنڈنگ جاری ہے۔ جناب ظفر جاوید کے بموجب حیدرآباد میں آئی ڈی بی سے مستفید ہونے والے اہم ادارں میں سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ‘ دارالسلام ایجوکیشن سوسائٹی‘ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس‘ مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی‘ میسکو‘الحبیب‘ پرنس عیسن‘ قابل ذکر ہیں۔ آئی ڈی بی اب ان ریاستوں پر زیادہ توجہ دے رہی ہے جہاں مسلم این جی اوز زیادہ کارکرد نہیں ہیں۔ ان میں بنگال‘ آسام‘ بہادر اور اترپردیش قابل ذکر ہیں۔